بجلی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی سے 281 ارب رو??ے کا نقصان ہوگیا۔
نیشنل الیکڑک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے بجلی کی ترسیل و تقسیمِ کار کمپنیوں کی کارکردگی جائزہ رپورٹس 2023-24 جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق بجلی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی کے باعث 281 ارب رو??ے کا نقصان ہوا۔آپریشنل پاورپلانٹس کے حوالے سے کارکردگی جائزہ رپورٹ 2023-24 بھی جاری کر دی گئی۔
نیپرا رپورٹ کے مطابق بجلی کی شدید طلب کے موسم میں بھی سستے پاور پلانٹس نہ چلائے جا سکے۔ بجلی کمپنیاں 24-2023میں نقصانات کے اہداف حاصل کرنے میں ایک بار پھر ناکام رہیں۔ بجلی کمپنیوں کے نقصانات سے ایک سال میں 281 ارب رو??ے کا نقصان ہوا۔ مالی سال 2023-24 میں تمام ڈسکوز 100 فیصد ریکوری میں ناکام رہیں۔
وصولیوں کی شرح کم رہنے سے ایک سال میں خزانےکو 380 ارب روپےکا نقصان ہوا جبکہ ایک سال میں بجلی کمپنیوں کے خلاف 34 لاکھ سے زائد شکایات درج کرائی گئیں۔ سال 2023-24 میں ترسیلی نقائص کےباعث صارفین سستی بجلی سے محروم رہے۔
بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے زیرانت??ام علاقوں میں اموات کی تفصیلات جاری
نیپرا نے 2023-24 میں شہریوں اور بجلی کمپنیوں کے ملازمین کی ہلاکتوں کا ڈیٹا جاری کردیا جس کے مطابق کےالیکٹرک کے سروس ایریا میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔ مالی سال 2023-24 میں بجلی کمپنیوں کے زیرانت??ام علاقوں میں 140 مہلک حادثات ہوئے۔کےالیکٹرک کے سروس ایریا میں سب سے زیادہ 34 اموات ہوئیں۔ کےالیکٹرک کے انتظامی علاقوں میں 32 شہری اور 2 ملازمین کی اموات ہوئیں۔ گزشتہ مالی سال میں آئ??سک?? کے ??یر انت??ام علاقوں میں 26 اموات ہوئیں۔
رپورٹ پ??سک?? 20، ل??سک?? 18 اور گیپگو کے ??یر انت??ام علاقوں میں 9 مہلک حادثات ہوئے جبکہ ح??سک??9، ک??سک?? 9 اور ف??سک?? کے ??یر انت??ام علاقوں میں 7 مہلک حادثات ہوئے۔ سیپکو 5 اور میپکو کے ??یر انت??ام علاقوں میں 3 اموات ہوئیں۔ بجلی کمپنیاں سیفٹی کے معیارات پر پورا اترنے میں بری طرح ناکام رہی۔ اس قسم کے واقعات روکنے کے لیے سیفٹی معیارات پر سختی سے عمل کیا جائے۔