پاکستان نے شام پر اسرائیلی جار??یت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ??ور اسے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دے دیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان شام پر اسرائیلی جار??یت کی شدید مذمت کرتا ہے، پاکستان شامی سرزمین پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ ش??م کی خودمختاری ??ور علاقائی سا لمیت پر حملہ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، اسرائیل کے اشتعال انگیز اقدامات پہلے سے ہی غیر مستحکم خطے میں خطرناک پیش رفت ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین ??ور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی جاری رکھی ہوئی ہے، پاکستان شام کی خودمختاری ??ور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اظہار کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے طاقت کے ذریعے علاقے کے حصول کو مسترد کرتا ہے، ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 497 کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کے الحاق کو مستردکرتی ہے، سلامتی کونسل ??ور عالمی برادری اسرائیل کی خطے کے ممالک کے خلاف جار??یت کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔
پاکستان نے واضح کیا کہ مقبوضہ فلسطین ??ور شام کے گولان سمیت دیگر مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلاء کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔